عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں آزاد کشمیر حکومت کی 5ارب روپے کی مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط

دبئی (نمائندہ خصوصی)عالمی نمائش دبئی ایکسپو 2020 میں آزاد کشمیر حکومت نے خطہ میں سرمایہ کاری کیلئے پانچ ارب روپے کی مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔آزاد کشمیر حکومت نے مجموعی طور پر 18 مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے تاکہ سیاحت سے لیکر صنعت تک خطہ میں سرمایہ کاری ہو۔ مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط دبئی ایکسپو کے پاکستان پویلین ہوئے۔ آزاد کشمیر کی نمائندگی نے کی۔ انھوں نے کہا کہ خطہ کشمیر میں 10 ارب روپے سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیرصنعت نے کہا کہ چوہدری مقبول احمد نے دعوت دی کہ خطے میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ کشمیر میں ٹیکس کی چھوٹ ہے۔آزاد کشمیر کے بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین سردار امجد نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت دیں گے۔ دبئی ایکسپو کے پاکستان پویلین میں ماہ مارچ کو ماہ کشمیر کے طور پر منایا گیا ہے۔