دبئی میں گداگروں کیخلاف مہم ‘178بھکاری گرفتار

دبئی (نمائندہ خصوصی)دبئی پولیس نے 18 مارچ سے رمضان کے پہلے دن تک 178 بھکاریوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں 134 مرد اور 44 خواتین بھی شامل ہیںدبئی پولیس نے ماہ رمضان سے پہلے بھیک مانگنے والوں سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی تاکہ ان جگہوں کی نگرانی کی جا سکے جہاں بھکاریوں کے بھرمار ہوتی ہےمتحدہ عرب امارات میں بھیک مانگتے ہوئے پکڑے جانے والے کو 5,000 درہم جرمانہ اور تین ماہ تک قید کی سزا ہوسکتی ہے بھکاریوں کے پیشہ ور گروہ چلانے والے یا بھکاری کے طور پر ملک سے باہر لوگوں کو بھرتی کرنے والوں کو چھ ماہ سے قید ہوسکتی ہےاس کے علاوہ کم از کم ایک لاکھ ددہم کا جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

دبئی پولیس نے عوام سے بھکاریوں کی اطلاع ٹول فری نمبر 901 پر یا دبئی پولیس ایپ پولیس آئی سروس کے ذریعے دی جاسکتی ہےعوام سے گذارش کی گئی ہے کہ پیشہ وار گداگروں سے پیسہ دینے سے گریز کیا جائےاور

دبئی پولیس نے عوام سے سائبر بھکاریوں اور مشکوک آن لائن سرگرمیوں کی اطلاع بھی www.ecrime.ae پر دینے کی گذارش کی ہے۔