اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے انتخابات مکمل ‘سردار جواد وزیر اعظم منتخب

اسلام آباد:اسٹیٹ یوتھ اسمبلی سیشن 2023ـ22 کے لیے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیایوتھ ڈیموکریٹس موومنٹ پینل نے تاریخ ساز فتح کے ساتھ میدان مار لیا،سردار جواد یوتھ پرائم منسٹر، دانش مقبول سپیکر اسمبلی اور علیزہ ثنا ء ڈپٹی سپیکر منتخب الیکشن میں دو پینل نے حصہ لیا، یوتھ ڈیموکریٹس موومنٹ نے کشمیر یکجہتی پینل پینل کے 14ووٹ کے مقابلے میں 45ووٹ حاصل کیے، الیکشن کا انعقاد اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کے متعارف کیے گیا سٹیٹ آف دی آرٹ آنلائن ووٹنگ سسٹم کے زریعے ہوا۔یوتھ ڈیموکریٹس موومنٹ پینل کی طرف سے سردار جواد یوتھ پرائم منسٹر، ذیشان مقبول دانش سپیکر اسمبلی اور علیزہ ثنا ء ڈپٹی سپیکرکے لئے جبکہ کشمیر یکجہتی پینل کی طرف سے چوہدری محمد شکیل یوتھ پرائم منسٹرنادیہ خالد سپیکر اسمبلی اورمعمونہ جمال ڈپٹی سپیکرکے لئے حصہ لیاانتخاب میں یوتھ ڈیموکریٹس موومنٹ نے تاریخ ساز فتح اپنے نام کر لی ۔، ریاست بھر سے جیتنے والے پینل کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔چئیرمین اسٹیٹ یوتھ اسمبلی شفیق احمد کیانی اور سیکرٹری جنرل محمد نوید الحسن اعوان کی جانب سے ، چیف الیکشن کمشنر راجہ اسد آزاد ممبران الیکشن کمیشن راجہ ثروت سلطان کیانی ، بنش بشیر اور انکی پوری ٹیم کا صاف اور شفاف انتخابات کروانے پر شکریہ ادا کیا گیا، چئیرمین اسٹیٹ یوتھ اسمبلی اور سیکرٹری جنرل کی جانب سے جیتنے والے پینل سے یوتھ پرائم منسٹر، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو مبارکباد دی گئ، اور اس عزم کا اظہار کیا گیا، کہ جیتنے والا پینل اسٹیٹ یوتھ اسمبلی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اور اسمبلی کو بہتر پریقہ کار سے چلانے میں اپنا کلیدی قردار ادا کرے گا۔