آزاد کشمیر میں عدم اعتماد ‘مجاہد منز ل سیاسی سرگرمیوں کا محوربن گیا

مظفرآباد/راولپنڈی(لیڈنگ نیوز)آزاد کشمیر میں وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی مجاہد منزل آمد،گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس ،وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد،سردار افتخار راشید چغتائی ،سردار مرتضیٰ علی احمد،سردار احمد صغیر اور سردار عمر نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل راولپنڈی میں ملاقات کی ،ملاقات میں آزاد کشمیر میں موجودہ سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی گفتگو ہوئی،پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے چند دن بعد حکمران جماعت نے اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی،اس کے بعد آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے،اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین نے بھی مجاہد منزل میں سردار عتیق احمد سے ملاقات کی اور آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال کے حوالہ سے گفتگو کی۔