عامر خان نے اپنے مداح کو اہل خانہ سمیت گھر بلالیا

ممبئی: کبھی کبھی خواب حقیقت کا روپ بھی دھار لیتے ہیں، ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی انفلوئنسر روہی ڈوسانی کے ساتھ جب انہیں عامر خان نے بیساکھی منانے کے لیے اہل خانہ کے ساتھ اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔اطلاعات کے مطابق روہی دوسانی اپنے اہل خانہ کے ساتھ بیساکھی منانے کے لیے کینیڈا سے بھارت پہنچی تھیں جہاں عامر خان نے انہیں اپنے گھر آنے کی دعوت دے کر حیرت میں ڈال دیا۔دونوں نے گانے گاتے ہوئے، بھنگڑے ڈالتے ہوئے بیساکھی منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔روہی ڈوسانی نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پاس الفاظ نہیں، عامر خان نے مجھے اور میرے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے پر رضامندی ظاہر کی، شروع شروع میں میں بہت گھبرائی ہوئی تھی تاہم عامر خان کی شخصیت نے مجھے اچھا محسوس کرایا، وہ بہت زبردست انسان ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ عامر خان کی کرینہ کپور کے ہمراہ فلم لال سنگھ چڈھا جلد بڑے پردوں پر دیکھی جاسکے گی۔ یہ فلم ہالی وڈ کی معروف فلم فارسٹ گمپ کا ری میک ہوگی۔