پی وائی او گلف کی تنظیم سازی کا اختیار اورسیز کمیٹی کے پاس ہے ‘وسیم شہزاد

یواے ای (بیورورپوٹ) سابق ایڈیشنل سیکرٹری پی وائی اوگلف وسیم شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پی وائی او گلف کی تنظیم سازی کا اختیار اورسیز کمیٹی کے پاس ہے پیپلزپارٹی گلف کی طرف سے کسی بھی تنظیم سازی کو پی وائی او کے نوجوان قبول نہیں کرتے اس طرح کے اقدامات سے تنظیم مذاق بنتی جا رہی ہے کارکنوں کی مشاورت کے بغیر پیپلزپارٹی گلف نے کس اختیار کے تحت نامزدگی کی اور اس سے پہلے ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔انھوں نے کہاکہ پی وائی او کے کارکنا ن ایسی کسی خود ساختہ تنظیم کو نہیں مانتے ہیں اور دوسرا جن کے پاس تنظیم سازی کے اختیارات ہی نہیں ہیں وہ کیسے تنظیم سازی کرسکتے ہیں انھوں نے کہاکہ اورسیز کمیٹی نے ایکشن نہ لیا تو جلد گلف میں متوازی تنظیم سازی کریں گے انھوں نے کہا کہ ہم پی وائی او کو پاکستان کشمیر سمیت اوور سیز میں متحدہ اور منظم کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ بات طے کہ ہے کسی خوشامدی کو گلف کا صدر تسلیم نہیں کرتے اگر پیپلزپارٹی گلف اپنی حرکات سے باز نہ آئی تو ہر پارٹی پروگرام میں یوتھ کے لوگ خود ساختہ راہنماؤں کا محاسبہ کرنے کا حق رکھتے ہیں پارٹی کی بہتری کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلوں کی ضرورت ہے