باطل کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو ہمیشہ حق ہی فتح یاب ہوا ہے ‘خالد کشمیری ‘راجہ طاہر‘ ادریس بٹ

یو اے ای (بیورورپورٹ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ دبئی کا ایک اہم اجلاس ہوا ۔ جس کی صدارت راجہ طاہر یاسین نے کی ۔ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ قائد انقلاب چیئرمین JKLF محمد یاسین ملک کو بھارت سرکار کی طرف سے شدید خطرات ہیں ۔ گزشتہ 75 سالوں سے بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ اس کے باوجود تحریک آزادی کشمیر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے ۔ بلکہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ تحریک بھی تیز تر ہوتی جا رہی ہے ۔ اس ساری صورت حال کے پیش نظر غاصب قوتوں کو کشمیر کے محاذ پر ناکامی کے خدشات کے ڈر سے کشمیر کی سب سے مضبوط اور طاقتور آواز قائد انقلاب یاسین ملک صاحب پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بنا کر راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں بابائے قوم مقبول بٹ کی شہادت سمیت شملہ و تاشقند معائدے ۔ 5 اگست 2019 کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آئیں 370 ۔ اور A 35 کے ساتھ چھڑ چھاڑ پاکستان کی مشاورت اور ایما پر ہوا ہے ۔ چونکہ پاکستان کو شروع دن سے کشمیر کی طلب رہی ہے ۔ جو خود کشمیر حاصل کرنے کا خواہش مند ہو ۔ بھلا وہ کیا کشمیریوں کی مدد کرے گا ۔ اور نہ ہی آج تک کوئی ایسا اقدام حکومت پاکستان کی طرف سے نظر آیا جس میں مسلہ کشمیر یا کشمیریوں کے حق میں بہتر ہو ۔ مقررین نے کہا کہ اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہم پھر سے نوے کی دھائی کی طرف جانے کے لئیے تیار ہیں ۔ آج عالمی برادری کو کشمیریوں پہ ہونے والے ظلم نظر نہیں آرہے ۔ کل کشمیریوں کی طرف سے پرتشدد مزاحمتی تحریک پر اعتراز و آواز نہیں اٹھا سکتے ۔ اجلاس میں ۔ گلف زون کے سابق صدر خالد کشمیری ۔ امارات کے نائب صدر ادریس عظیم بٹ ۔ راجہ طاہر یاسین ۔ راجہ غلام مصطفی ۔ ولید صدیق چوہدری ۔ محمد سبیل کشمیری ۔ ابرار ملک ۔ اسد یوسف ۔ مرتضی علی ۔ محمد ندیم اعوان ۔ ولید احمد ۔ زاہد صابر ۔ شبیر ملک ۔ سردار ندیم سبخانی ۔ نے شرکت کی