یواے ای (بیورورپوٹ)ہر جاندار نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے جو اس دنیا میں آیا ایک روز اس عارضی دنیا کو چھوڑ کر جانا ہے موت اس کائنات کی وہ سچائی ہے جس سے کو انکار نہیں کر سکتا ہے کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس دنیا سے چلے جاتے ہیں لیکن وہ لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ان کا کردار ہمیشہ زندہ رہتا ہے انہی میں دھرتی کے ایک سپوت کامریڈ ساجد صادق کی موت نے دھرتی کشمیر کو سوگوارکر دیا ساجد صادق نے اپنی ساری زندگی مادروطن ریاست جموں کشمیر کی حقیقی آزادی،خود مختار، غیر طبقاتی سماج اور عالمی سوشلسٹ انقلاب کے لیے جدوجہد کرتے کرتے قربان کر گیا ساجد صادق کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے صدیو ں پر نہیں کیا جاسکتا ہے موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن بعض موتیں یقینا ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو اندر سے ہلاک کر رکھ دیتی ہیں پرسکون فضا میں ہلچل پیدا کر دیتی ہیں اور جو انسان کو اندر سے باہر تک جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہیں ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی یواے ای کے صدر سردار شاہد اختر، سکرٹیری جنرل سردار رحیم خان۔ کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای کے صدر عابدچغتائی، جنرل سکرٹیری رضوان اشرف، سردار ارشد حسین، سردار دانش لیاقت۔ خواجہ ذوالفقار۔سردار سلیم روشن۔ رمیض کاشر۔ کامریڈتنویر۔ سردار طاہر کشمیر ی۔سردار مرتضی۔ عامر خورشید۔ عبید اللہ۔ خالد حمید۔ سجاد حنیف۔شکیل خلیل اور دیگر نے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے رہنما سابق امیدوار ممبر اسمبلی حلقہ پانچ کامریڈ ساجد صادق کی وفات پر گہر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوے کیا رہنماوں نے کہاکہ کامریڈ ساجد صادق کی اچانک موت نے ماحول کو ایک دم افسردہ کرگیا۔ایک شخصیت جو بتدریج نکھر رہی تھی ابھر رہی تھی۔ اور ہم ساجد کو نکھرتے ابھرتے دیکھ بھی رہے تھے اور محسوس بھی کر رہے تھے۔اور بہت آگے جاتا دیکھ رہے تھے لیکن یہ دنیا رب کائنات کی کھیتی ہے باغ ہے۔ اسکو جو پھول زیادہ اچھا لگتا ہے وہ چن لیتا ہے سو رب کائنات نے چن لیا اسے اپنے دامن میں سمیٹ لیا۔ اللّٰہ پاک ساجد مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے آمین