حکومت نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی چھٹی کا امکان ظاہر کردیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے چند روز میں رمیز راجا کو چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ظاہرکردیا۔لاہورمیں میڈیا کے وفد سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد رمیز راجا کو اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی سربراہی سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔چیزیں جب ٹھیک ہوں گی تو پی س بی کا نیا چئیرمین بھی ضرور آئے گا۔ اس موقع پر رانا مشہود نے کھلاڑیوں کے روزگار کے لیے اسپورٹس ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں کی بحالی کا بھی یقین دلایا۔