راجہ عبدالجبار سابق وزیر اطلاعات کے اعزاز میں عشائیہ‘آزادکشمیر میں ناکام ترین لوگ مسلط ہیں ‘مشتاق منہاس
یواے ای (بیوروروپوٹ) آزادکشمیر کے اندر حکومت کیا ایک ایسی مخلو ق آئی ہے جو میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی ہے ناکام ترین لوگ مسلط کیے گے ہیں عوام کے حقوق غصب کیے جاتے ہیں مدت پوری کرنا تو دور کی بات ہے یہ وقت سے پہلے بھا گ جاہیں گے بلکہ عوام ان کو ایسا نکال باہر مارے گے جیسے مکھن سے بال نکلا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر حکومت مشتاق مہناس نے اپنے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران مسلم لیگ ن یواے ای کے سابق صدر راجہ عبدالجبار کی طرف سے دیے گے عشیائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا عشائیہ تقریب میں سابق امیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ کھوئی رٹہ راجہ ایاز احمد خان۔ سردار فریاد۔ منظور مہناس۔راجہ عمران۔ بابر مہناس ۔کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای کے صدر عابد چغتائی۔ اے ار جی نیوز کے ایم ڈی اصف شاہین راٹھور۔ جموں کشمیر جرنلسٹ فورم یواے ای کے صدر راجہ اسد۔ راجہ شجاعت صابر۔ مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ساجد علی ساجد۔راجہ شوکت۔ راجہ عمران۔۔۔۔۔ اور دیگر نے شرکت کی عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے مشتاق مہنا س نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو اس وقت عوام کو بہتر سہولیات دے سکتی ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں ہی اس وقت درپیش مسائل اور چلجیز سے ملک کو نکالا جاسکتا ہے۔ تبدیلی کا نعرہ دینے والوں نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے مہنگائی بھوک ننگ افلاس نے عوام سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے مسلم لیگ ن کے دورے حکومت کو یاد کر کے عوام رونا رو رہے ہیں انھوں نے کہاکہ انشااللہ بہت جلد ان سے لوگ تنگ ہو کر مسل لیگ ن میں شامل ہوں گے انھوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں ایک سال میں دوسرا وزیر اعظم بن گیا ہے یہ پانچ تو پور ے ہی نہیں کرتے ہیں اگر پورے کر بھی جاہیں تو لگتا ہے پانچ وزیر اعظم تبدیل کریں گے آزادکشمیر کے اندر ایسی خلائی مخلوق مسلط کر دی گی ہے جو میں نے اپنے زندگی میں نہیں دیکھی ہے جن کا آپس میں اتفاق نہیں ہے وہ عوام کے نمانیدے کیسے بنے گے عوام کے مسائل کیسے حل کرئے گے اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرنے ہوتے ہیں خطہ کے اندر تعمیر وترقی کے کام کرنے ہوتے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا ہے کہ موجودہ حکومت خطہ کی تعمیر وترقی کے لیے کوئی بڑے اقدامات کر پائے گی عوام کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر نوجوانوں کو اپنی طرف مائل تو کیا گیا لیکن ابھی تک کارگردگی صفر ہے ائے روز مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے یہ ایک سال سے اوپر ہو گیا ہے اپنے اند ر کے جھگڑے ہی ختم نہیں ہوتے تو عوام بچاری ان سے کیا امید رکھے گی تقریب کے آخرمیں مسلم لیگ ن یواے ای کے سابق صدر راجہ عبدالجبار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا