آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے

اسلام آباد (این این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری، لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔ پیر کوسپیکر اسد قیصر کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔ دوسری جانب خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز بھی جاری کردیئے گئے،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے بھی پروڈیکشن آرڈر جاری کئے،رانا ثنا ء اللہ کے پروڈکشن آرڈر کے لئے وزارت قانون سے رائے طلب کی گئی ہے،،پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے لیے جاری کیے گئے۔پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔