میاں اویس انجم کی زیر صدارت تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کا اجلاس ‘تارکین وطن کا ووٹ ختم کرنیکی مذمت
دبئی (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی متحدہ عرب امارت کا تنظیمی اجلاس بانی راہنما و صدر پی ٹی آئی دبئی میاں اویس انجم کی زیر صدارت منعقد ۔ میاں اویس انجم نے کہا متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ھے اور اس کے قوانین کا احترام ہم سب پر لازم ھے ۔ اجلاس میں موجود تمام عہدیداران، کارکنان کو مقامی قوانیں کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئ۔ امپورٹڈ حکومت کے خلاف پاکستان میں حقیقی جمہوریت اور آزادی کے لیے جدوجہد ہر حال میں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت محض چند دن کی مہمان ھے ۔ – پاکستان میں غیر جمہوری حکومتی اقدامات کو چیلنج کریں گے۔ سید آصف زمان جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات- اوورسیز کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم رکھنا آمرانہ سوچ ہے۔ محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی- امپورٹڈ حکومتی کی نااہلی ڈیڑھ ماہ میں ہی کل کر سامنے آ گئ ۔ محمد فہیم بیگ صدر پی ٹی آئی ام القوین- ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرنے والے بری طرح بے نقاب ہو چکے ہیں۔ عادل ملک صدر پی ٹی آںی راس الخیماں – حقیقی آزادی مارچ میں خواتین اور بچوں پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ چوہدری عتیق الرحمان صدر پی ٹی آئی شارجہ- ہم اپنے عظیم لیڈر عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ عزیز خٹک صدر پی ٹی آئی فجیرہپی ٹی آئی متحدہ عرب امارت نے تقریب کا اہتمام گزشتہ شب دبئی کے ایک مقامی ریستورنٹ میں کیا۔ تقریب کے میزبان بانی راہنما و صدر پی ٹی آئی دبئی میاں اویس انجم تھے۔ شرکاء نے کہا کہ ہمیں متحدہ عرب امارت میں رہتے ہوئے قانون کی مکمل پاسداری کرنی ہے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دینی ہے۔ مقررین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اوورسیز کو ووٹ کے بنیادی حق سے محروم رکھنا چاہتی جو کہ ایک غیر جمہوری قدم ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر فورم پر صدائے احتجاج بلند کریں گے اور اپنے آئینی جمہوری حق کے لیے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ قوم عمران خان کے ساتھ ہے اسی خوف کی وجہ سے موجودہ کرپٹ حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنےکو ترجیح دے رہی ہے۔ دس اپریل کو جس طرح عوام عمران خان کے ساتھ پورے پاکستان میں نکلے اس کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ ہم امپورٹڈ حکومت کی جانب سے حقیقی آزادی مارچ میں شریک خواتین اور بچوں پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ایسے مناظر کبھی پاکستانیوں نے نہیں دیکھے کہ پرامن احتجاج کرنے والوں پر ریاستی پولیس چڑھ دوڑے۔ تقریب میں محمد ثقلین مہرو صدر پی ٹی آئی ابو ظہبی، محمد فہیم بیگ صدر پی ٹی آئی ام القوین، عتیق الرحمان صدر پی ٹی آئی شارجہ، عادل ملک صدر پی ٹی آئی راس الخیمہ، عزیز خٹک صدر پی ٹی آئی فجیرہ، سید آصف زمان جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی یو اے ای، چوہدری جاوید اقبال جنرل سیکریٹری دبئی، اعجاز احمد خان، ناصر منور سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ابوظہبی، بشارت عباس اعوان ڈپٹی جنرل سیکرٹری دبئی، حمیرہ نسیم ویمن سیکریٹری دبئی، سارہ خان، عزیز اللہ ملنگی ڈپٹی جنرل سیکریٹری یو اے ای، اسماعیل اخونزادہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری فجیرہ، یوتھ راہنما شیخ راشد اور دیگر راہنماوں نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے بانی راہنما و صدر پی ٹی آںی دبیئ میاں اویس انجم کا تقریب کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔