عامرلیاقت کے انتقال پر سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کا ردِعمل

کراچی: ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے ٹوئٹر پر عامر لیاقت کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کے پر ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کا ردِعمل سامنے آگیا ہے، دانیہ شاہ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے سابق شوہر کےانتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’زندگی بہت غیریقینی ہے، ہم چاہتے کچھ ہیں، کسی چیز کی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور ملتا کچھ اورہے‘‘۔یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے عامرلیاقت کےخلاف خلع کا دعویٰ دائررکھاہے اور ان دنوں لودھراں میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پزیر ہیں جبکہ عامر لیاقت آج کراچی میں انتقال کرگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ اپنی رہائش گاہ خداد کالونی میں اپنے کمرے میں مردہ پائے گئےتھے۔