پہلی اہلیہ نے عامر لیاقت کیلئے مسجدِ نبویﷺ میں دعا کی ویڈیو شیئر کر دی

کراچی: عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نےعامر لیاقت حسین کے لیے مسجدِ نبوی ﷺ میں خصوصی دعا کی ویڈیو شیئر کی ہے۔بشریٰ بی بی نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جوکہ خوب وائرل ہو رہی ہے، مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت کے دیرینہ دوست مسجد نبویﷺ میں موجود ہیں اور مرحوم عامر لیاقت کی مغفرت کے لیے دُعا کر رہے ہیں۔دعا کرنے والے شخص کو عامر لیاقت کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے سُنا جا سکتا ہے وہ کہتے ہیں کہ ’عامر لیاقت حسین کیلئے بہت دعا کی ہے، جمعہ کا دن ہے، ان کی تدفین بہت ہی مبارک دن ہوئی، اُن کی خواہش تھی کہ اُن کی تدفین جنت البقیع میں ہو‘۔عامر لیاقت کے لیے دعا کرنے والے شخص کا مزید کہنا تھا ’جب سے ان کی موت کا سنا ہے، دل بے حد اداس ہے، عامر لیاقت کو مدینہ منورہ سے بہت لگاؤ تھا’۔