مظفرآباد(نمائندہ لیڈنگ نیوز)قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے پاکستان کی انسانی حقوق کمیشن نامی تنظیم کی جانب سے منقسم ریاست اور متنازعہ ریاست جموں کشمیر کے ایک حصے کو استصواب رائے سے پہلے ہی پاکستان کا صوبہ بنانے کا مطالبہ قابل مذمت ہے اس سے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچاسکتا ہے ریاست جموں کشمیر سے مراد 13اگست 1947کو موجود ریاست ہے ‘ہیومن رائٹس کمشن نامی تنظیم کا مطالبہ پاکستان کے کشمیر پر موقف کے بھی خلاف ہے۔ مظفرآبادسینٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ آزد کشمیر میں مشیر رائے شماری تعینات کیا جائے پاکستان پیپلز پارٹی نے 1975میں اپنے دور حکومت میں باقاعدہ مشیر رائے شماری تعینات کیا تھا ‘ اقوام متحدہ کشمیر پر رائے شماری کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے جب تک کشمیر کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ نہیں ہو جاتا آزاد حکومت اور گلگت حکومت کو بااختیار حکومت بنایا جائے