جموں کشمیر پیپلز پارٹی رائے شماری کے ذریعے الحاق پا کستان پر یقین رکھتی ہے‘سردار یاسوب

دبئی (نمائندہ خصوصی)صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی یو اے ای سردار محمد یاسوب نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر متنازعہ ریاست ہے اور اس کا فیصلہ اقوام متحدہ میں منظور کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیر کی جملہ اکائیوں میں ووٹ کے ذریعہ ہونی ہے جس کے لیے کشمیر کی تمام اکائیوں کے لوگ آج بھی رائے شماری کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جموں کشمیر پیپلز پارٹی رائے شماری کے ذریعے الحاق پا کستان پر یقین رکھتی ہے اور اس بات کا بھی یقین رکھتی ہے کہ کشمیریوں کی اکثریت جو فیصلہ کرے وہ سب کے لیے قابل قبول ہوگا وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے خود مختار کشمیر کے حامل نظریات رکھنے والوں کے لیے اس طرح کی تقریر اور آزاد کشمیر میں تہاڑ جیل جیسے جیل کی دھمکی دینا ان کی غیر سنجیدگی اور غیر سیاسی ہونیکا ثبوت ہے جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور ترقی پسند جماعت ہے لہذا ہم سب کے نظریات کا احترام کرتے ہیں

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی اس طرح دھمکی آمیز تقاریر سے الحاق پاکستان کے حامل نظریات رکھنے والے کشمیری بھی پرزور مذمت کرتے ہیں تنویر الیاس ایک غیر سنجیدہ غیر سیاسی اور روایات کشمیر سے بالکل بابل شخص ہے جو دولت کے بل بوتے پر کرسی تو حاصل کر گیا مگر اخلاقیات کی دولت سے محروم رہا ہم تنویر الیاس کہ اس بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس وقت وزیراعظم کی کرسی پر براجمان ہے اور اگر اس کے پاس را سے فنڈنگ لینے کا کوئی بھی ثبوت موجود ہے تو ایسے عناصر کو منظر عام پر لایا جائے اور قرار واقعی سزا دے