عالمی منڈی میں خام تیل سمیت پیٹرول کی قیمت میں کمی
عالمی منڈی میں خام تیل سمیت پیٹرول کی قیمت میں کمی آئی ہے، پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 سے 14 روپیہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 25 سے 30 روپیہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا فیصلہ. وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ. وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی.
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) July 12, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی نہ بڑھے تو 16 جولائی سے قیمت میں کمی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، خام تیل کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک بار پھر 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔دوران ٹریڈنگ برینٹ 100، ڈبلیو ٹی آئی 97 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔