الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہبا زشریف نے الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کردیا۔
I urge the Election Commission of Pakistan to announce long-delayed judgment on PTI foreign funding case. For long has Imran Niazi been given a free pass despite his repeated & shameless attacks on state institutions. Impunity given to him has hurt the country.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 19, 2022
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن پر زور دیتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر کے شکار فیصلے کو جلد سنائے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں پر باربار حملوں کے باوجود عمران نیازی کو کھلی چھوٹ ہے اور عمران نیازی کو کھلی چھوٹ نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔