اسنیپ چیٹ نے ویب ورژن متعارف کردیا

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے بالآخر اپنا ویب ورژن جاری کردیا ہے۔ویب ورژن پر امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے اسنیپ چیٹ+ سبسکرائبر اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ریگولر صارفین ایک دوسرے کو میسج اور کال کرسکیں گے۔اسنیپ چیٹ نے حال ہی میں اسنیپ چیٹ+ پریمیئم ٹیئر اضافی لیکن مصنوعی فیچرز کے ساتھ جاری کیا تھا۔ ان فیچرز میں ایپ کے نشان کے اسٹائل میں تبدیلی، یہ دیکھنا کہ کس نے اسٹوری دوبارہ دیکھی اور اپنے کسی دوست کو ’بی ایف ایف‘ بنانا اور ان کو اپنی چیٹ ہسٹری میں سب سے اوپر پِن کرنا شامل تھا۔ویب کے لیے اسنیپ چیٹ میں ری ایکشن، رپلائی جیسے فیچرز شامل ہیں اور جلد ہی ویڈیو کالز کے لیے لینسز بھی شامل کردیے جائیں گے۔ایپ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام پروڈکٹس کی طرح ہماری ٹیم نے ویب کے لیے اسنیپ چیٹ پرائیویسی مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی ہے۔ ہم نے یہ ایک منفرد پرائیویسی اسکرین کے ساتھ لانچ کیا ہے جو کچھ اور کام کرنے پر اسنیپ چیٹ کی وِنڈو کو چُھپا دے گی۔