افغانستان کے مشرقی علاقے میں زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ

کابل: افغانستان کے مشرقی علاقے میں زلزلے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع گیان میں زلزلے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔زلزلے سے متعدد مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ طالبان حکومت کی جانب سے امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ 22 جون کو افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 1500 سے زائد افراد جاں بحق اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ 25 دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے تھے۔