پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے حمزہ شہباز شریف کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے مسلم لیگ (ق) اور پیپلزپارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین، آصف علی زرداری اور چوہدری سالک حسین کا شکریہ‘۔
خیال رہے کہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ق لیگ کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ مسترد ہوتے ہیں اور میں اس بات کا اعلان کرتا ہوں کہ 10 ووٹ ختم ہونے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے ہیں۔