پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ نور ظفر خان نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو کاپی کرلیا۔
نور ظفر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ تصویر میں سفید رنگ کی ساڑھی پہنے کُھلے ہوئے بالوں میں پھول سجائے بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔
نور ظفر خان کا یہ انداز کافی حد تک عالیہ بھٹ کے مشہور کردار گنگو بائی سے ملتا جلتا ہے۔
اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر اب تک 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی بھی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔