لاہور (خصوصی رپورٹ) محرم الحرام اسلامی تقویم کا پہلا ماہ ہے یہ شہادت حضرت امام حسینؓ سمیت کئی اہم واقعات کے تاریخی اہمیت رکھتا ہے شہادت حضرت امام حسینؓ پر اردو سمیت تقریباً ہر زبان میں کلام لکھا گیا ہے محرم الحرام کی نسبت سے اردو کے معروف شاعر سلیمان جاذب نے بھی حضرت امام حسین ؓ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے جس کی ویڈیو ایس جے اسلامک پروڈکشنز کے تحت ریلیزکردی ہے گئی ہے۔ انہوں نے یہ کلام ” سیدہ کا لعل “ کے عنوان تحریر کیا ہے جسے مشہور نعت خوان عائشہ اکبر نے پڑھا اس کلام کی آڈیو ریکارڈنگ عمران علی جبکہ ویڈیوریکارڈنگ لاہور کے مقامی اسٹوڈیو میں کی گئی ہے اس ویڈیو کے ڈی او پی طاہر رسول جبکہ علی شازیم نے اس خوبصورت ویڈیو کی ڈائریکشن دی ہے۔ محرم الحرام میں ریلیز ہونے والے دیگر کلاموں میں”سیدہ کا لعل“ اپنے نام کی طرح انتہائی منفرد کلام ہے جس میں امت مسلمہ کے متفقہ نظریہ کے مدنظر حضرت امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ آڈیو اور وڈیو انتہائی سلیقے اور آداب کے تحت بنائی گئی ہے جو دیکھنے اور سننے والوں کے دلوں پر اثر کرتی ہے اور اپنے سحر میں گرفتار کرلیتی ہے۔