پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر پر جانب داری کا الزام عائد کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل جوڈیشل کمیشن کو ریفرنس بھجوا دیا جس میں تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے، انہوں ںے جانب داری کا مظاہرہ کیا اس لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

ریفرنس میں حکمراں اتحاد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس میں چیف الیکشن کمیشن پر تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد از جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور ملاقات کے چند روز بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔