گورنمنٹ بوائز ماڈل مڈل سکول رنگلہ کے زیر اہتمام احسن کارگردگی دکھانے والے طلباکے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات
رنگلہ (راجہ محمد سجاد خان سے )گورنمنٹ بوائز ماڈل مڈل سکول رنگلہ کے زیر اہتمام ضلع ایلمنٹری بورڈ سے دوسری اور انیسویں پوزیشن اور دیگر احسن کارگردگی دکھانے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد کی گئ تقریب کے مہمان خصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز پونچھ سردار راشد آزادجب کہ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باغ سردار عبدالعزیز نے کی میزبانی کے فرائض صدر معلم گورنمنٹ بوائز مڈل رنگلہ راجہ ذاکر حیات اور اسٹاف نے کیے۔ تقریب میں ماہر تعلیم راجہ داؤد خان سابق صدر معلم،راجہ عجائب خان پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج رنگلہ راجہ واجد علی خان صدر معلم بوائز ہائی سکول رینگولی راجہ ذوالفقار آزاد صدر معلم ہائی سکول پس جھولہ،راجہ اخلاق احمد صدر معلم بوائز ہائی سکول چوڑ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ممشاد معظم ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعیم حمید، م تصور حنیف موٹیوشینل سپیکر ، ظہیر شریف پرچیزنگ آفیسر آزادکشمیر یونیورسٹی کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات افتخار افضل ،پرویز اشرف،یونس انقلابی ، اعجاز نذیر ،مولانا عثمان وحید فاروقی، عبدالخالق, راجہ علی اور دیگر نے خطاب کیا۔پروگرام میں بچوں نے پی ٹی شو کے علاوہ رنگا رنگ پروگرامات (ٹیبلوز،ملی نغمے ،تقاریر) اور دیگر پروگرامات پیش کیے۔پروگرام کے آخر میں بورڈ سے پوزیشن لینے والے بچوں کے ساتھ ساتھ اے پلس اور اے گریڈ لینے واے 35 بچوں کے علاوہ انٹرنل کلاسز میں پوزیشن ہولڈر طلباء انعامات تقسیم کیے گئے۔پروگرام میں تمام اساتذہ بہترین نتائج دینے پر ڈویژنل ڈائریکٹر اورڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر کی طرف سے اعزازی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیے گئے۔
تقریب میں اسٹیج سکیریٹری کے فرائض مدرس راجہ عبدالجبار اور رمیض محمود عباسی. نے سر انجا م دیے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی سردار راشد آزاد نے کہا کہ رنگلہ کی سرزمین بڑی زرخیز ہے اور اس علاقے کے سپوتوں نے اپنے مادر وطن کے لیے بے مثال قر بانیاں پیش کی جن کو خراج تحسین پیش کرتے . ریاست کے اہم عہدوں پر فائز اہم شخصیات سمیت پاکستان اور ریاست کے اداروں میں بھی اس علاقے کے سپوت اپنی خدمات پیش کرچکے یا کررہے ہیں .گورنمنٹ بوائز ماڈل مڈل سکول اس علاقےکی قدیم درس گا ہے اور بہترین نتائج کا جو تسلسل جاری ہے وہ لائق تحسین ہے .اس وقت آزادکشمیر میں تعلیم کی شرح باقی صوبوں سے زیادہ اور اس میں سرکاری تعلیمی اداروں کااہم کردار ہے .محکمہ تعلیم ریاست میں تعلیم کے نظام میں جدت لارہی ہے .کچھ عرصہ قبل سرکاری تعلیمی اداروں پر انحصار کم کیا جارہا تھا لیکن محکمہ تعلیم ایک بار پھر اپنا اعتماد بحال کرچکا ہے جس کا مظہر یہ ادارہ جس کی کارگردگی مثالی .صدر معلم راجہ ذاکر حیات اور پورے سٹاف کو بہترین کارگردگی اور بورڈ اور ادارے میں نمایاں پوزیشن لینے والوں کو ان کے والدین کو مبارک باد پیش کرتے .اس ادارے کے مسائل کو ہم حل کریں گے اور اس کے لیے صدر معلم ادارہ مجھے تحریک کریں یہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے کیوں اس ادارہ کی کارگردی کا تقاضا ہے کہ یہاں پر جو مسائل ان کو جلد حل کیا جاے تقریب سے خطاب کرتے ہوے ادارہ ہذا کے صدر معلم راجہ ذاکر حیات ادارے کی کارگردگی اور مسائل سے اگاہ کیا.اور کہاکہ ہم نے مشکل حالات میں یہاں پر کام کیا اور اس وقت پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ ہمارا تعلیمی مقابلہ جاری ہے اور ہمارا ادارہ تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی فوکس کررہا ہے اور اس ادارہ سے فارغ تحصیل کئی طلباء نے کہ صرف ادارے بلکہ ریاست کا نام روشن کیا فوج میں اعلی عہدوں کے ساتھ ڈاکٹر انجنیر سکالر پیدا کیے ہیں اس موقع پر ماہر تعلیم راجہ داؤد خان سابق صدر معلم،سردار عبدالعزیز ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر باغ .راجہ عجائب خان پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج رنگلہ راجہ واجد علی خان صدر معلم بوائز ہائی سکول رینگولی راجہ ذوالفقار آزاد صدر معلم ہائی سکول پس جھولہ،راجہ اخلاق احمد صدر معلم بوائز ہائی سکول چوڑ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ممشاد معظم ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نعیم حمید، م تصور حنیف موٹیوشینل سپیکر ، ظہیر شریف پرچیزنگ آفیسر آزادکشمیر یونیورسٹی کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات افتخار افضل ،پرویز اشرف،یونس انقلابی ، اعجاز نذیر ،مولانا عثمان وحید فاروقی، عبدالخالق, راجہ علی اور دیگر نے خطاب کیا اور اس موقع پر ادارہ کو بہترین پروگرام کے انعقاد اور بہترین نتائج پر مبارک باد پیش کی اور تعلیم کے میدان میں کدمات کو سراہا .پروگرام میں گورنمنٹ بوائز مڈل کے مدرسین راجہ سلیم نذیر ،راجہ عابد انقلابی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم تمام معزز مہمانوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارےادارے کے طلباء اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی ادارہ اس سے بہتر نتائج اور کارگردگی کے لیے کوشاں ہے.اس موقع پر تصور حنیف نےپوزیشن ہولڈر کے لیے دس ہزارروپے انعام کا اعلان کیاجبکہ اس موقع پر مہمانوں اور پوزیشن ہولڈر کےاعزاز میں معروف بزنس مین وسماجی رہنما راجہ ظہیر خان کے گھرمیں پرتکلف ظہرانہ بھی دیاگیا .اس موقع پر راجہ ظہیر خان نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا جبکہ بہترین نتائج اور بہترین پوزیشن لینے پر ادارہ کے صدر معلم سٹاف او بچوں کو مبارک باد پیش کی