پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں 75ویں یوم آزادی پر مشاعرہ کا اہتمام

شارجہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان سوشل سینئر شارجہ میں 75ویں یوم آزادی کے سلسلے میں 12اگست بروز جمعہ چوہدری خالد حسین صاحب صدر پاکستان سوشل سینئر شارجہ کی سرپرستی میں جشن آزادی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارات کے تمام مشہور شعراء نے بھر پور شرکت کی۔ڈاکٹر صباحت عاصم واسطی جن کا شمار اردو ادب کے نامور شعراء میں ہوتا ہے اور متحدہ عرب امارات میں وہ شعراءکی نظر میں اپنا ایک اہم مقام رکھتے ہیں انہوں نے مشاعرے کی صدارت کے فرائض انچام دیئے ۔ اس مشاعرے میں مہمان خصوصی جناب اشرف شریف صاحب تھے جو خاص طور پر پاکستان سے تشریف لائے۔92نیوز کے ایڈیٹر ہونے ساتھ ساتھ ایک بہترین شاعر بھی ہیں اور انہوں نے اپنے اشعار سے سب کے دل موہ لئے مہمان اعزازی اعچاز شاہین صاحب تھے جو کہ نامور ادیب اور ایک بہترین شاعر ہیں۔متحدہ عرب امارات میں اردو ادب کے حوالے سےاپنی ایک منفرد حیثیت اور پہچان رکھتے ہیں اور اردو ادب کی خدمت کرنے والی آرگنائزیشن ۔کسوٹی جدید کے بانی بھی ہیں۔

نظامت کے فرائض شارجہ سوشل سینئر کی کلچرل ہیڈ صائمہ نقوی نے انچام دیئے۔۔ "انداز بیاں اور”کے آرگنائز ریحان صدیقی صاحب اور شرف ایکسچینج کے ڈائریکٹر عمادالملک صاحب جو اردو ادب سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں انہوں نے خصوصی شرکت کی۔ بزم اردو کے اہم ممبران احیاء الاسلام صاحب ، سید سروش آصف جن کا شمار اردو ادب کے بہترین شاعروں میں ہوتا ہے،خاص طور پر اس مشاعرے میں تشریف لائے اور اپنے عمدہ اشعار اور بہترین کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اپنا ایک الگ اور جدا انداز رکھنے والی شاعرہ عائشہ شیخ عاشی نے اپنے عمدہ اشعار سے جیسے مشاعرے میں جان ڈال دی ہو۔ ابو ظبی سے آئے مشہور شعراء ابرار ،مسرت اور احمد رضا نے اپنے خوبصورت اشعار سے سامعین کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔ فجیرہ سے لتشریف لانے والے معید مرزا نے تو اپنے عمدہ اشعار سے محفل کی رونق بڑھا دی ۔ حنا عباس اور مسکان صاحبہ نے تو اپنے عمدہ اور بہترین اشعار سے جیسے محفل کا ماحول ہی گرما دیا ۔ذیشان سید مسعود نقوی، ذاور پرتیک نے بھی اپنے عمدہ کلام سے حاضرین کو نوازا۔ شیر اکبر آفریدی صاحب نےبہترین نعتیہ اشعار پڑھے ۔پاکستان سوشل سینئر شارجہ کے ڈائریکٹر عمراں رفیق صاحب نے سب کو خوش آمدید کہا اور ڈائریکٹر فراز احمد صدیقی صاحب نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ عبدالوحید پال صاحب۔سید سلیم اختر، ملک اسلم ،فرزانہ منصور صاحبہ، رانا ارشد،طارق ندیم، ملک شہزاد ،چئیرمین عارف حسین منہاس سطوت، زبیدہ خانم، انجینئر عظمان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔