صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای سردار جاوید یعقوب ممبر سی ای سی نامزد نوٹیفکیشن جاری

دبئی ( بیورو رپورٹ )سردار جاوید یعقوب صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کو ممبر سی ای سی نامزد نوٹیفکیشن جاری صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے صدر پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای سردار جاوید یعقوب کو ممبر سی ای سی نامزد کیا جبکہ سیکٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی فیصل ممتاز راٹھور نے نوٹیفیکشن جاری کیا ،سردار جاوید یعقوب یو اے ای میں جماعت کو اپنی بہترین صلاحیتوں کی بدولت مضبوط قوت بنا چکے ہیں ان کی اعلیٰ خدمات پر صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے ان کو نامزد کر کے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا، اس موقع پر سردار جاوید یعقوب صدر پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر پیپلز پارٹی چوہدری یاسین اور قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اور مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی اس پر اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرونگا ،انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں جماعت کی مضبوطی اور اس کو مقام دلانے کیلئے جس طرح انتھک محنت کی اسی طرح آئندہ بھی اس نئی ذمہ داری کو ادا کرونگا، اس موقع پر پیپلز پارٹی یو اے ای نے سردار جاوید یعقوب کو مبارک باد پیش کی۔