یواے ی (بیووپوٹ) اللہ ر ب ا لعزت سارے جہا ن کا پیدا فر ما نے والا اور پالنے والا ہے۔انسا ن کی بے شمار ضرو رتوں میں بنیا دی ضرو رتیں روٹی،کپڑا اور مکان ہیں۔ظا ہر سی بات ہے ضرو ر تیں پو ری کر نے کے لیے انسان مختلف طریقوں سے رو پے کما نے کی کو شش کر تا ہے، جس میں تجا رت سب سے اعلیٰ وافضل طریقہ ہے۔ ہر نبی نے کوئی نہ کوئی تجارت فر مائی۔تجارت کو افضل ذریعہ معاش قرار دینے میں سب بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ نے بہ نفس نفیس تجارت کی ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزدبئی میں مہمان خصوصی ملک مقصود احمد۔ نے & TOURISM FIXIT (TRAVEL فیکسٹ اینڈ ٹورازم افس کا افتتاح کرتے ہوے کیا۔دیگرمہمانوں میں ڈاکٹر بو عبداللہ۔ محمد اشفاق، ایکٹرماڈل لیزا باندرا۔ شاہد دبئی۔ محمد اشفاق نے باطور خاص مہمان شرکت کی اس موقع پر ملک مقصود احمد اور دیگر مہمانوں نے آفس کا باقاعدہ افتتاح فیتہ کاٹ کر گیا اس افتتاحی تقریب میں ملک محمد یوسف کے والد ملک مقصود پاکستان سے جبکہ مراد لخدیر کی فیملی اور دوست احباب کی کینڈا اور لندن سے خصوصی طور پر شرکت کی مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے ملک محمد یوسف اور مرار لخدیر کو کاروبار شروع کرنے پر مبارکبا د پیش کی مہمانوں نے کہاکہ اسلام نے رزق کو حا صل کر نے کے لیے کسی خاص ذریعہ معاش کو اپنانے کا پا بند نہیں بنا یاہے لیکن اس بات پر خاص زور دیا ہے کہ جو بھی پیشہ اختیار کیا جائے وہ جائز اور حلال ہو۔حلال روزی کمانے کو اسلام عبادت قرار دیتا ہے۔رسول اللہ کا ارشادگرامی ہے:”فرائض(نماز،روزہ،زکوٰۃ،وغیرہ)کے بعد حلال کی کمائی حا صل کر نا بھی ایک فریضہ اورعبا دت کی حیثیت رکھتا ہے۔” کسی انسان نے اس سے بہتر روزی نہیں کھائی،جو خود اپنے ہاتھوں سے کما کر کھا تا ہے،نبی داؤد ؑ بھی اپنے ہا تھوں سے کام کر کے روزی کھا یا کرتے تھے۔روزی تلاش کر نے کاحکم قرآن مجید میں بھی ہے اور حدیث پاک میں بھی ہے۔ حدیث ملا حظہ فرما ئیں:”کسب معاش کی اہمیت اور فضیلت اس سے معلوم ہوتی ہے۔۔ اس موقع پر & TOURISM FIXIT (TRAVEL کے مالک ملک یوسف مقصود۔ مراد لخدیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ک ہم مہمان خصوصی سمیت پوری پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر ہماری خوشیوں میں شریک ہوئے ہم اس خوشی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو جہاں جہاں مقیم ہیں جشن آزادی کی مبارکبا د پیش کرتے ہیں آج کا دن ہمارے لیے خوشیوں کا دن ہے ایک طرف اپنے نئے کاروبار کی افتتاحی تقریب ہے اور دوسری طرف اج چودہ اگست پاکستان کا یوم آزادی کا دن ہے انھوں نے کہاکہ نوجوانوں، باصلاحیت لوگوں کے لیے ہر وقت ایک مثبت سوچ لے کر چلتا ہوں جو نوجوان کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کے لیے میرئے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ہماری کوشش ہے نوجوان طبقے بے راہ روہی کا شکار ہونے کے بجائے اپنے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے اپنی توانائی صرف کریں انھوں نے کہاکہ محنت کرنے والا اللہ تعالی کا دوست ہے ایک مثبت سوچ ہی کامیاب کاروبار کی کامیابی ہے انھوں نے کہاکہ۔حضور نبی رحمت کا ارشاد گرامی ہے سچا اور دیا نت دار تاجر(جنت میں)انبیا،صدیقین،شہدااورصالحین کے ساتھ ہو گا۔ہمیں چاہیے کہ ہم دیانت دار تاجر ہونے کا ثبوت دیں اس سے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ کاروبار میں اللہ کی رحمت اور برکت شامل ہو جاتی ہیں رسول نے فر مایا:حلال ا گرچہ قلیل ہے مگر اس میں بر کت ہے افتتاحی تقریب میں۔ نجم محمود۔شاہ صاحب۔ محسن باجوہ۔ محمد اسد۔ عجاج احمد۔الویٹا کرامت ۔ عدیل احمد۔ خرم شہزاد۔ عبدالماجد سلطان۔عمران افضل۔ا فراز اعوان۔ عابد چغتائی۔ ملک عمران۔ساجد حسین گوندل۔ علی خالد کے علاوہ پاکستانی اور بزنس کیمونٹی سول سوساٹئی، صحافتی برادری نے کثیر تعداد
میں شرکت کی