متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ‘ آرڈر آف دی یونین ‘ اعزاز سے نواز دیا ۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین میڈل پیش کیا۔
واضح رہے کہ آرڈر آف دی یونین ایوارڈ دوست ممالک کے سینیئر حکام کو دیا جانے والا یو اے ای کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔