کراچی.مظفرآباد (لیڈنگ نیوز )سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار شیراز خان وفد کے ہمراہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ڈی جی پوسٹ گارڈ میجر جنرل امجدحنیف کے گھر ان کے بیٹے حسیب امجد اور دیگر خاندان کرنل آصف اور دیگر سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا اور دعا کی اللہ پاک شہید کےدرجات کو بلند فرماے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرماے سردار شیراز نے شہید کے بچوں اور جملہ سوگوران سےگفتگو کرتے ہوے کہا کہ شہید نہ صرف پاکستان بلکہ کشمیریوں کے لیے اثاثہ اور ہمارا فخر تھے ان کا خلا صدیوں تک پورا نہیں ہو سکتا ۔ ایسے آفیسران کو قوم سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ان کا خلا نہ صرف پاک فوج بلکہ علاقے کے لیے بھی بہت بڑا ہے جو کبھی پورا نہیں ہوسکتا .اس موقع سردارآصف حسنین. سردار سہراب افضل.صغیر خان .سردار ریاض اور دیگر سردار شیراز خان کےہمراہ میجر حنیف کےگھر جاکر ان سےتعزیت کی
.اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ملک کا سرمایہ اور پاک فوج نے نہ صرف ملک کی سرحدوں پر پہرے دیتے ہیں بلکہ سیلاب اور دیگر ناگہانی آفات میں فوج کا کردار مثالی ہے ہمیں اپنی فوج اور اس کے ہرجوان سے دل وجان سے محبت ہے دعا ہےاللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین ۔