مسئلہ کشمیرپرسلامتی کونسل کااجلاس مودی کی سفارتی ناکامی قرار

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر اجلاس کو مودی حکومت کی سفارتی ناکامی قرار دیدیا۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 50 برس بعد تاریخی اجلاس منعقد ہوا جس میں 15 رکن ممالک نے اس بات کی نفی کر دی کہکشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ ترجمان بھارتی کانگریس ابھیشیک سنگھوی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کو بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامی قرار دیا۔ ابھیشیک سنگھوی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہونا بھارتی حکومت کی سفارتی اور اسٹریٹجک ناکامی ہے۔