دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانے والے پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کیلئے ملٹری اعزازات کی منظوری ،دیگر 40افسران کیلئے بھی اعزازات تفویض

اسلام آباد( این این آئی)صدرِپاکستان نے دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانے والے آفیسرز لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار کو ستارہ بسالت اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم داود کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دے دی ۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان دھرتی کے بیٹوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کی جدید آبدوز کا سراغ لگایا تھا ۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی آبدوزوں کی دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتیآپریشنل ڈپلائمنٹ پر کیپٹن ایلیا حسن کو ستارہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی گئی ۔ترجمان کے مطابق یہ کارنامے پاکستان نیوی کی اعلی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے 3 رئیر ایڈمرل کو ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 14 آفیسرز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 13 آفیسرز کو تمغہ امتیاز (ملٹری)،2 آفیسرز کو ستارہ بسالت ، 2 آفیسرز اور 6 جوانوں کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔