دبئی(نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لِیئے اپنا کردار ادا کریں پاکستان سوشل سینٹر کے صدر چوہدری خالد حسین کی کمیونٹی سے اپیلُُُپورے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اس کیلئے وزیراعظم پاکستان کے ریلف فنڈ میں ہر اووسیز پاکستانی اپنی حثیت کے مطابق رقوم جمع کروائے پاکستان سوشل سینٹر کے صدر چوہدری خالد حسین نے کمیونٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا اس وقت ہمارے وطن عزیز پاکستان کو ہم سب کی ضرورت ہے ہمیں رنگ نسل زبان اور صوبے کی تفریق کیئے بغیر انسانیت اور پاکستانیت کے لیئے سامنے آنا ہوگا انکا کہنا تھا ہر اووسیز پاکستانی اپنے حصے کی شمع جلائے یہ وقت سیاست کو ایک طرف کر کے عوام کی مدد کا ریسکیو کے کام کیساتھ ساتھ ریہبلیٹیشن کی طرف جانا ہوگا اس وقت متاثرہ علاقوں میں بارش تاحال جاری جبکہ عوام کو خیموں کی اشد ضرورت ہے ہم کوشش کررہے ہیں جلد متاثرہ علاقوں میں ضروری سامان بھیجوائنگے انہوں نے کہا یہ فرد واحد یہ ایک ادارے کا کام نہیں بلکہ یو اےای میں بسنے والے ہر پاکستانی کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا چوہدری خالد حسین کا مزید کہنا تھا پاکستان میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں یو اےای کے قوانین کے مطابق سیلاب متاثرین کے جلد سوشل سینڑ ڈائریکٹران و ممبران کی باہمی مشاورت سے ریلیف پیکج کا اعلان کرینگے