راولپنڈی(میاں عبدالباسط) شہرکے بڑے ہسپتال ہولی فیملی سے انسانی خون پینے والی لیڈی ڈاکٹر کو ہسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کے بعد نوکری سے فارغ کر دیا، ذرائع کے مطابق یسریٰ نامی لیڈی ڈاکٹر ہسپتال کی لیبارٹری میں فرائض انجام دے رہی تھی، ہسپتال انتظامیہ کو لیڈی ڈاکٹر کے متعلق انسانی خون پینے کی شکایات موصول ہوئیں کہ وہ لیبارٹری میں مریضوں کا ٹیسٹ ہونے کیلئے آنے والا خون پیتی ہیں ، تحقیقات کے دوران خون پینے کا الزام سچ ثابت ہونے پر ہسپتال انتظامیہ نے لیڈی ڈاکٹر یسریٰ کو پکڑ کر ری ہیب سنٹر منتقل کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے یسریٰ کے گھر والوں سے بھی رابطہ کیا گیا مگر ان کی جانب سے کوئی بھی ہسپتال نہیں آیا، ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر یسریٰ کو نوکری سے برخاست کرتے ہوئے مزید کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر کو علاج کیلئے ری ہیب سنٹر منتقل کردیا ہے۔