غربی باغ ایک بار پھر سوگ میں ڈوب گیا‘مجاہد اول کے جانثار ساتھی راجہ الیاس داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

ارجہ(لیڈنگ نیوز)غربی باغ ایک بار پھر سوگ میں ڈوب گیا۔ مجاہد اؤل کے جانثار سپاہی سردار عتیق احمد خان کے ساتھی سینئر رہنماہ و چیف آرگنائزر آل جموں و کشمیر ضلع باغ راجہ محمد الیاس خان حرکت قلب بند ہونے سے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔نماز جنازہ راولپنڈی،ارجہ بعدازاں آبائی گاؤں چوڑ میں ادا کی گئی۔راولپنڈی میں نماز جنازہ سردار عتیق احمد خان،ارجہ میں شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اعجاز جبکہ آبائی گاؤں چوڑ میں مولانا اسد انصار نے پڑھائی۔نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں آئہوں سسکیوں میں آبائی گاؤں چوڑ میں سپردخاک کیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم سردار عتیق،سابق وزیر حکومت راجہ محمد یاسین خان،میجر(ر) نصراللّٰہ،سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام مولانا امتیاز عباسی،شیخ الحدیث مولانا سلیم اعجاز،سابق امیدوار اسمبلی راجہ افتخار ایوب،سابق امیدوار اسمبلی راجہ خالد محمود،سردار عبدالرشید چغتائی،سابق ڈی جی راجہ ارشاد،چیئرمین بی ڈی اے راجہ شفاعت،پروفیسر ریاض اصغر ملوٹی،راجہ خورشید عالم،راجہ تبارک علی،سابق چیئرمین ذکوة راجہ میر حسین،سردار صغیر بیگ،سردار ماجد آفسر،راجہ خورشید حمید،سردار منظور چغتائی ایڈوکیٹ،راجہ نعیم انور،راجہ صغیر،راجہ توصیف آصف ایڈوکیٹ،راجہ سہراب ایڈوکیٹ راجہ محمد خالد خان ،سمیت مختلیف شعبہ ہائے ذندگی سے تعلق رکنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔شرکاہ جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ راجہ الیاس خان مرحوم انتہائی ملنسار،خوش گفتار اور زیرک سیاسی شخصیت تھے۔انہوں نے اپنی ساری ذندگی علاقے کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد میں گزاری۔مرحوم ایک جاندار آواز اور جاندار کردار کے طور پر جانے جاتے تھے۔مرحوم کی وفات سے آج پورا ضلع باغ سوگوار ہے۔ایسے سیاسی کردار صدیو بعد پیدا ہوتے ہیں۔راجہ الیاس جسمانی طور پر اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں لیکن ان کا کردار ہمیشہ ذندہ رہے گا۔مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور رب کے حضور دعا مغفرت کرتے ہیں۔