انجمن فلاح وبہبود چترہ ٹوپی کا سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں روپے کا سامان پہلے فیز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تقسیم

کراچی (لیڈنگ نیوز ) انجمن فلاح وبہبود چترہ ٹوپی کا سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں روپے کا سامان پہلے فیز میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تقسیم جبکہ دوسرے فیز کی فنڈ ریزنگ اور امدادی کیمپ کا سلسلہ جاری اگکے چند روز میں سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں سامان تقسیم کیا جاے گا .ان امدادی سرگرمیوں میں ہماری معاوت پکھر ویلفیر ایسوسی ایشن نے جس پران کے اور تمام ڈونرز کے مشکور وممنون ہیں .ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری انجمن فلاح چترہ ٹوپی سردار صغیر خان کی میڈیا کو بریفنگ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے رضا کار چند ایام قبل امدادی سامان لیکر بلوچستان گے اور اگلے چند روز بعد ان شاءاللہ سندھ کے لیے روانہ ہوں گے. میں اپنے تمام ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ سیلاب متاثرین کی فلاحی سرگرمیوں میں میرے ساتھ پیش پیش رہے ہیں بالخصوص انجمن فلاح و بہبود چترہ ٹوپی کے صدر قاری عاشق کی خدمات مثالی ہیں۔ دیگر ساتھیوں میں زاکر حسین نصیر احمد نجیب عشیر امیر شکیل عمر شکیل شفیق احمد عاطف شبیر طارق عزیز تنویر ایوب سہراب اعظم جسیم اعظم اور تمام دوستوں کا مشکور ہوں کہ ان کی محنت اور ساتھ نے یہ سرگرمیاں عمل لانے میِں کردار ادا کیا .ہم اس موقع پر انجمن کے ڈونرز جن میں سردار شیراز خان .راجہ شکیل .راجہ محمد آفتاب خان طارق کیانی مسزتنویر ایوب اور دیگر کے مشکور ہیں انہوں نے پہلے فیز میں ہماری بھرپور مدد کی اور امید ہے اگلے فیز میں بھی ان کا ساتھ اسی طرح رہے گا ہم نے دس ٹن سامان جس میں کھانے پینے کی اشیاء کپڑے کمبل ادوایات بھی تھیں ہمیں جو نقدی رقوم ملی وہ بھی ہم نے سامان خرید کر متاثرین کو تقسیم کیا .دوسرے فیز میں سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کی مدد کرنے کے لیے دوسرے فیز میں فنڈ ریزنگ کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ چند روز میں یہ امدادی سامان بھی متاثرین تک پہنچ جاے گا