تنویر الیاس کی مبینہ طور پر نا زیبا گفتگو کر لطیف اکبر ‘فاروق حیدر کا شدید ردعمل

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)سردار تنویر الیاس کی مبینہ طور پر نا زیبا گفتگو کے رد عمل میں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر اور سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام ڈی ریل نہ ہو اس میں سیاسی کارکنون کے مثبت رویہ کی وجہ سے ہے ‘آزاد کشمیر کے سیاسی نظام پر دریا ئے جہلم کے اس پار سے بڑے حملے ہوتے رہے ہیں مظفرآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے وقت میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ ہو سپریم کورٹ نہ ہو یہاں کا سیٹ اپ لپیٹ دیا جائےہماری کوششوں کے باوجود اس نظام کے خلاف اب بھی کام ہو رہا ہے انہوںنے کہا کہ پندرہویں آئینی ترمیم بھی اسی سلسلہ کی کڑی تھی ‘آئین کی دفعہ اٹھارہ کے تحت وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کرنے کا آئینی طریقہ کار موجود ہےان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم نے یہ طے کرنا ہے کہ کب ہم عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے ‘وزیر اعظم نے جو زبان استعمال کی ہے اس منصب پر بیٹھے شخص کو زیب نہیںدیتا ان کا کہنا تھا کہ ہمارا رواداری پر مشتمل خطہ اس کا متحمل نہیں ہو سکتا ‘جو زبان انہوں نے استعمال کی ہے درست نہیں وزیر اعظم کو علاقائیت کو ہوا نہیں دینا چا ہیئے‘وزیر اعظم آپ اوپر سے آئے ہیں پیسے کی بنیاد پر آپ نچلی سطح سے نہیں آئے اس لئے آپ لو سیاسی رواداری اور ارب آداب معلوم نہیں انہوں نے کہا کہ ایسا نظام آزاد کشمیر میں نہیں چل سکتا جس میں پیسے کہ بنیاد پر آپ حکومتیں بنائیں‘اللہ کی فضل و کرم سے اس اسمبلی میں منجھے ہوئے سیاسی کارکن موجود ہیں ہم سیاسی نظام کا دفاع کریں گے