وزیر اعظم تنویر الیاس نے فاروق حیدر سے معذرت کرلی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے قانون ساز اسمبلی کے اندر سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدرخان اور وزیر قانون و سیاحت فہیم ربانی کے مابین پیش آنے والے واقعہ پر سابق وزیراعظم اور ریاست کے سینئر پارلیمنیرین راجہ فاروق حیدر خان سے معذرت کر لی۔اپنے آڈیو پیغام میں سردار تنویر الیاس خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے راجہ فاروق حیدر خان سے فون پر معذرت کی ہے جو انہوں نے قبول کر لی۔وزیر اعظم نےمزید کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان ملک کے سینئر پارلیمنٹیرین ہیں،میں نے ہمیشہ ان کا دلی طور پر احترام کیا ہے،گزشتہ دنوں باغ میں شھید اول سید خادم حسین شھید کی برسی کے موقع پر بھی میں نے یہ کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان ہمارے خطہ کے بلند پایہ،دبنگ اور اپنی نوعیت کے منفرد ترین پہلے اور آخری لیڈر ہیں جن کے ساتھ ہمارا لفاظی کا نہیں بلکہ دل کا تعلق ہے،اپنے آڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسمبلی سیشن کے دوران ہیٹ آف دی موومنٹ میں ایک ناخوشگوار واقع پیس آیا جس سے ماحول تلخ ہوا۔وزیر اعظم نے مسلم لیگ نواز اور دیگر سیا سی جماعتوں کے ورکرز سے کہا کہ وہ تلخ صورت حال کو ختم کر کے شہر کے حالات نارمل کریں۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وزیر قانون فہیم اختر ربانی کے والد اس ایوان کے سینئر پارلیمنٹیرین رہے چکے ہیں، ہمارے سینئر پارلیمنٹرینز ان کے ساتھی رہ چکے ہیں،ان کا تعلق شھداء کی دھرتی سے ہے جو سبز علی خان اور ملی خان سے متعارف ہے،ہیٹ أف دی مومنٹ میں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے،جس پر میری ساری ٹیم راجہ محمد فاروق حیدر خان سے معزرت خواہ ہے۔