پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کم ہوگئی

 اسلام آباد: دو سال کے دوران پاکستان میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری میں کمی آگئی۔

یہ بات وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک نے سینیٹ کے اجلاس میں سوال کے تحریری جواب میں کہی۔ وفاقی وزیر نے تحریری جواب میں بتایا کہ پہلے سی پیک کا فیز ون چل رہا تھا اس فیز میں انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ تھی اس لیے زیادہ تھی اب انڈسٹریل انویسٹمنٹ ہے اس لیے کمی آئی ہے۔

چوہدری سالک نے بتایا کہ گزشتہ دو برس کے دوران چینی سرمایہ کاری میں کمی کی مختلف وجوہات ہیں، کورونا کی وباء عالمی اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کی بڑی وجہ ہے، وبا سے معاشی رکاوٹیں اور سماجی پابندیوں کے باعث سی پیک سرگرمیاں کم ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک، بجلی اور انفرا اسٹرکچر کے تحت پہلے فیز کے منصوبے مکمل ہوگئے، دوسرے مرحلے میں سی پیک صنعتی تعاون اور اقتصادی زون شامل ہیں۔