دبئی (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی یو اے ای کے صدر نواز خان جدون نے ضمنی انتخابات پر اپنے ردعمل میں کہا کہ قوم اپنا فیصلہ دے چکی ہے۔ امپورٹڈ حکمران فوری الیکشن کا اعلان کریں۔ پاکستانی قوم کی طرف سے خان کی حمایت حتمی ہے اور کوئی طاقت کپتان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتی ان کا مزید کہنا تھا کہ آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیںزمینی طاقتیں 15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیںان کا کا کہنا ہے کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑ رہے ہیں،اکتوبر اہم مہینہ ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہو رہی ہیں، وزیرِ خزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور اس کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بےامنی اور بدامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا