راولپنڈی پولیس نے چار سالہ بچے پر مقدمہ درج کردیا

راولپنڈی: پولیس نے چار سالہ بچے پر مقدمہ درج کردیا۔تھانہ نصیر آباد میں غلام مصطفیٰ نامی شہری نے 4 سال کے معصوم کمسن بچے احمد پر 337/A3 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا، جس کے مطابق بچے نے میاں بیوی پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔کمسن احمد کو ضمانت کیلئے ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ وکیل نے کہا کہ پولیس نے آنکھیں بند کرکے مقدمہ درج کیا ، جو دفعہ لگائی گئی اسکی سزا دس سال ہے ، ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد اور تفتیشی افسر کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کہا کہ دس سال سے کم عمر بچے پر ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی ۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی آر خارج کر دی۔