تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سردار طاہر اقبال گزشتہ رات امریکہ سے دبئی پہنچ گے

یواے ای (بیورورپوٹ) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سردار طاہر اقبال گزشتہ رات امریکہ سے دبئی پہنچ گے دبئی ائیر رپوٹ پر پاکستان تحریک انصاف اور کشمیری کمیونٹی نے ان کا استقبال کیا بعد میں دبئی میں ایک ہوٹل پر کشمیری کیمونٹی کی طرف سے ایک عشائیہ تقریب کااہتما م کیا گیا تھا عشائیہ تقریب میں پاکستان تحریک انصا ف گلف کے سابق جنرل سکرٹیری راجہ راشد علی پاک چنار ونگ کے صدر راجہ امجد کبیر، راجہ واجد کبیر۔ داود شریف۔سردار ہارون بیگ ۔ سردار دانش طارق۔راجہ عرفان ۔ سردار نقاش ریاض، عرفان عزیز،۔ سردار خالد۔ اکرام خان۔ عابد چغتائی۔راجہ عمران ارشاد۔خالد زمان۔ راجہ اسد۔ شہباز مغل.سردار ابراربیگ۔عثمان حمید ۔ سردار وسیم سدوزئی کے علاو کشمیر کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سردار طاہر اقبال نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اس وقت نہ صرف آزاد کشمیر میں بلکہ پوری دنیا معاشی بحران کی شکار ہے ہر طرف مسائل ہیں ہم کوشش میں لگے ہیں کہ آزادکشمیر کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے دورے اقتدار میں عوام کے مسائل حل ہو سکیں انھوں نے کہاکہ ہم نے بڑے عرصے سے عوام کے ساتھ کیے ہوئے وعدے پورے کیے ہیں ہم صرف علانات کی حد تک نہیں بلکہ ان پر عمل کررہے ہیں انھوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس صرف علانات کرکے عوام کو خوش نہیں کرتے ہیں بلکہ گروانڈ میں باقائد طور پر اس پر عمل بھی کرتے ہیں انھون نے کہاکہ جس کی زندہ مثال سب ڈویژن بیرپانی، اور سب ڈویژن ریڑھ ہے جہاں پر قائدہ افس بن کر کام شروع ہوگیا ہے اسی طرح ہم نے جو کیڈٹ کالج سمیت دیگر جو علانات کیے ہیں ان پر بھی جلد عمل ہو گا انشااللہ عوام تبدیلی دیکھیں گے انھوں نے کہاکہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اتنے عرصے بعد آزادکشمیر کے اندر بلدیاتی انتخابات کروائے جارہے ہیں اس سے نوجوان قیادت آگے ائے گی اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہوں میں سمجھتا ہوں بلدیاتی انتخابات سے عوام کے مسائل کو زیاد بہتر طریقے سے حل کیا جائے گا