کینیڈین ہائی کمیشن کی فرسٹ سیکرٹری ایمینڈا ڈی سیڈلیر اور سارا ابراھم سے سردار ذوالفقار علی کی ملاقات

کراچی (نمائندہ خصوصی) کینیڈین ہائی کمیشن کی فرسٹ سیکرٹری (پولیٹیکل افیئرز) ایمینڈا ڈی سیڈلیر اور سارا ابراھم سے پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذوالفقار علی کی ملاقات اس موقع پر سردار ذوالفقار علی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔اور کہا کہ دنیا کشمیر ایشو کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے اس وقت کشمیر میں موجود کشمیری آزادی پسند لیڈرو کو پابند سلاسل کیا گیا جبکہ کچھ کی بھارتی جیلوں میں اموات ہوچکی ہیں لیکن بھارت کو ٹس سے مس نہیں ہورہا دنیا اپنا کردار ادا کرے اس موقع پرکینڈیں ہائی کمیشن کے حکام سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ہائی کمیشن کی فرسٹ سیکرٹری سیاسی امور ایمینڈ ڈی سیڈلیز نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اور ان کا ملک کشمیریوں کے ہر ممکن تعاون کریں گےاس موقع پر سردار ذوالفقار علی کے ساتھ کینڈین ہائی کمیشن کراچی کے کی پرسن آصف رفیق بھی تھے ملاقات کے بعد سردار ذوالفقار نے اخباری نمائندوں کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ کینڈین ہائی کمیشن کے حکام سے ملاقات میں کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر کمیشن کو کشمیر کی تازہ ترین صورت کشمیری میں جاری مظالم بارے آگاہ کیا اس موقع پر کینڈین ہائی کمیشن نے کشمیریوں پر مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ۔