محمد نیاز کی مخیر حضرات سے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل

کراچی(ویب ڈیسک)سیلاب زدگان ہم سب کی مدد کے منتظر ہیں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت سول سوسائٹی سماجی تنظیموں کا کردار مثالی لیکن اس کردار کو اورمتاثرین کی بحالی کے لیے ابھی مزید کاوشوں کی ضرورت ہے۔جموں و کشمیر مسلم راجپوت ایسوسی ایشن کے رضاکاروں اور عہدیداران کی کاوش کو سلام پیش کرتے ہیں محمد نیاز نگران اعلیٰ جموں وکشمیر مسلم راجپوت کی میڈیا سے گفتگو اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر مسلم راجپوت ایسوسی ایشن کے عہدے داران و رضاکاروں نے سندھ کے شہر ضلع دادو کے علاقے میں خشک راشن کپڑے اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان تقسیک کیا جبکہ اس موقع پر راجہ شکیل خان راجہ ریاض خان ڈاکٹر غفار راجہ امتیاز خان راجہ آفتاب راجہ آزاد خان راجہ نیاز خان خالد محمود حاجی عبدالرزاق حاجی اختر راجہ سبیل اور دیگر نے ڈونرز کا دل ️ کی گہرایوں سے شکریہ ادا کیا جس میں سیلاب متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر لوگوں نے ہمارے پلیٹ فارم پر اعتماد کرتے ہوئے متاثرین کے لیے غذائی اجناس کپڑے اور دیگر اشیاء عطیہ کیا.لوگوں نے جموں و کشمیر مسلم راجپوت اسوسی ایشن اعتماد کرتے ہوئے ہمارے ساتھ تعاون کیا جس میں ہمارے رضا کاروں کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔جموں و کشمیر مسلم راجپوت اسوسی ایشن اپنے رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مجھ سمیت انتظامیہ اپنے ڈونرز کے مشکور و ممنون ہیں ۔ہمارے زمہ داران یہ سمجھتے ہیں کہ زندگی میں انسان کی جمع پونجی اس کا صدقہِ جاریہ ھے ۔جموں و کشمیر مسلم راجپوت اسوسی ایشن رضا کاروں ان کو اور ان کی پوری ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان فلاحی سرگرمیوں میں ہمارے ڈونرز نے ہمارے پلیٹ فارم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعاگو ہیں. کہ اللہ تعالیٰ ان کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین جموں و کشمیر مسلم راجپوت اسوسی ایشن سب کا دل️ کی اعمیق گہرایوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ایسوسی ایشن نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سامان جمع کرنے اور پیکنگ اور دیگر کاموں میں اسوسی ایشن کی مدد کی.مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کی خدمت دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے