گلگت میں مارخور کے شکار کیلیے 3 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے کی بولی

گلگت میں استور مارخور کے شکار کا لائسنس جاری کر دیا ترجمان محکمہ جنگلی حیات کے مطابق استور مارخور کے شکار کیلیے جی بی کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی لگائی گئی جس کی قیمت 3 کروڑ 71 لاکھ 86 ہزار روپے ہے ترجمان کے مطابق شکار سے حاصل آمدنی کا 85 فیصد حصہ شکار کے مقام سے ملحقہ کمیونٹی کو دیا جاتا ہے، 15 فیصد حصہ قومی خزانے میں جمع ہوتا ہے۔ گلگت میں ٹرافی ہنٹنگ لائسنس کی نیلامی میں مقامی، ملکی اور غیر ملکی آٹ فٹرز نے حصہ لیا۔