ایک منٹ میں 1140 مرتبہ تالیاں بجانے کی ویڈیو وائرل

امریکی نوجوان نے ایک خاص انداز سے ایک منٹ میں 1140 تالیاں بجا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے اتنی تیزی سے تالیاں بجائی ہیں کہ وہ تھرتھراتی ہوئی تالیاں محسوس ہوئی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک منٹ میں سب سے زیادہ تالیاں پیٹنے کا غیرمعمولی ریکارڈ ہے۔ یہ ہنر 20 سالہ ڈالٹن میئر کو آتا ہے جنہوں نے سب سے تیز تالی بجانے والے ایک شخص کینٹ فرینچ کی ویڈیو دیکھ کر خود بھی اس کی مشق شروع کی ۔ یہاں تک کہ وہ اب بہت تیزی سے تالیاں بجاتے ہیں ’ یہ (تالیاں بجانا) میرے لیے معمول کا کام ہے جو اب لاشعوری طور پر آرام سے انجام دیتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ مجھے کس طرح تالیاں بجانی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے میں نےکوئی خاص مشق نہیں کی،‘ ڈالٹن نے بتایا ڈالٹن میئر نے بتایا کہ یہ تکنیک کلائی سے تالی بجانے والا طریقہ ہے جس کے وہ ماہرہیں۔ اس طریقے میں ہاتھوں کو قریب لاکر کلائیوں کے زور سے انگلیوں سے تالی بجائی جاتی ہے اور تیز تالی والے یہی طریقہ استعمال کرتے ہیں۔ اسے قبل ایلی بشپ نامی شخص نے ایک منٹ میں 1103 تالیں بجائی تھیں جس کے بعد ڈالٹن نے حال ہی میں اس کا ریکارڈ توڑا ہے۔