اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اکتیس سال بعد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت آزاد کشمیر کا تاریخی اقدام ہے۔اپوزیشن بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔لیکن وزیرآعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ہر صورت بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے اعلان کے بعد عوام میں زبردست پزیرائی ہے۔نوجوان روایتی اور موروثی سیاست سے تنگ آ چکے۔اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہونے سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔اپوزیشن عوام دشمنی پر اتر آئی ہے اور مختلیف ہتھکنڈوں کے زریعے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے۔عمران خان اور تنویر الیاس کے سپائی ہیں۔پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللّٰہ عوام کی طاقت سے الیکشن جیت کر سیٹ پارٹی کو تحفے میں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار راجہ طاہر رشید نامزد امیدوار وارڈجہلیری بہک پاکستان تحریک انصاف نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔اور عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے۔عوامی حقوق کا چوکیدار ہوں عوام کی اکثریت میرے ساتھ ہے۔انشاء اللّٰہ 27 نومبر کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔