اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ نجی ٹی وی اور اس کے اینکرنے اپنے ہینڈلرز کی حمایت سے میرے خلاف بے بنیاد اسٹوری چلائی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا نجی ٹی وی ، اس کے اینکر اور ہینڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہتان تراشی کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی، اس کے میزبان، فراڈئیے اور ہینڈلرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔