لاہور(کامرس رپورٹر) ورچوئل ایکسپو کاروباری حلقوںکیلئے موجودہ حالات میں امید کی ایک کرن ہے، ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیت و ٹیم ایکس مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو محمد عثمان نے ورچوئل ایکسپو کے چیف ایگزیکٹو نعیم ثاقب سے ملاقات میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ایکس مارکیٹنگ کو ورچوئل ایکسپو کا حصہ بننے پر خوشی ہے اور ہم کاروبار کو وسعت دینے والی جدید تکنیکی مہارتوں کے پاکستان میں تعارف پر نعیم ثاقب اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر ورچوئل ایکسپو کے چیف ایگزیکٹو نعیم ثاقب کا کہنا تھا کہ دسمبر کے اواخر میں شروع ہونے والی ورچوئل ایکسپو کاروباری حلقوں خاص طور پر رئیل اسٹیٹ بزنس کو تقویت فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔