متوسط طبقے کے لیے سستے گھروں کا منصوبہ بنا رہے ہیں، چیئرمین الکبیر ٹائون چوہدری اورنگزیب

لاہور(کامرس رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے ویژن نے نیا پاکستان کے منصوبے کے تحت متوسط طبقے کے لیے سستے گھروں کا منصوبہ بنا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین الکبیر ٹائون چوہدری اورنگزیب نے ورچوئل ایکسپو کے سی ای او نعیم ثاقب سے ملاقات میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الکبیر ٹائون کی شاندار کامیابی کے بعد کنگز ٹائون کا فقید المثال رہائشی منصوبہ شروع کیا۔ کنگز ٹاؤن ایل ڈی اے سے منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم میں جس میں تمام جدید رہائشی سہولیات مہیا کی گئی ہیں انڈرگراؤنڈ الیکٹرسٹی کارپیٹڈ روڈ سی ٹی وی سے نگرانی Gated کمیونٹی مسجد اور کمیونٹی سینٹر جیسی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔انشاء اللہ الکبیر ٹائون کی طرح کنگز ٹائون بھی الکبیر ڈیولپرز کا ایک شاندار رہائشی منصوبہ ہوگا جو عوام کا اعتماد مکمل حاصل کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کاروبار کو فروغ دینے میں نعیم ثاقب کا ورچوئل ایکسپو منعقد کرنے کا آئیڈیا اچھوتا ہے اور ہمیں پاکستان کی سب سے بڑی اور پہلی ورچوئل (آن لائن) ایکسپوکا حصہ بننے پر خوشی ہے۔رئیل اسٹیٹ بزنس کے فروغ کیلئے ورچوئل ایکسپو کونہ سراہنا زیادتی ہوگی۔ ملاقات میں سی ای اونیشنل اسٹیٹ اور سابق صدر رئیلٹرز فیڈریشن آف پاکستان میجر رفیق حضرت بھی شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای اور ورچوئل ایکسپو نعیم ثاقب نے کہا کہ حقیقی نمائش کی طرح ورچوئل ایکسپوصارفین کو گھر بیٹھے تمام سہولیات فراہم کرے گی اور وہ صرف ایک Clickکے ذریعے تمام سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

چیئرمین الکبیر ٹائون
Comments (0)
Add Comment